ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کراچی میں افغان قونصل خانے میں فائرنگ، سفارت کار ہلاک

کراچی میں افغان قونصل خانے میں فائرنگ، سفارت کار ہلاک

Mon, 06 Feb 2017 19:31:51  SO Admin   S.O. News Service

کراچی،6فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کراچی میں افغان قونصل خانے میں ایک محافظ نے فائرنگ کر کے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی ادو کو ہلاک کر دیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کے روز دوپہر کے قریب افغان محافظ ہدایت اللہ نے فائرنگ کر کے افغان قونصل خانے کے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی ادو کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے محافظ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر ذخیلوال نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ اندرونی تنازعے کا معاملہ لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محافظ کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔ادھر ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کلفٹن افغان قونصل خانے میں مبینہ فائرنگ کے واقعے کے بارے میں میڈیا رپورٹوں پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے پولیس کارروائی کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس ایس پی ساؤتھ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر کے فورینسک تحقیقات کو یقینی بنائیں۔


Share: